Home European Greece announces 5-year visa for Pakistanis Greece announces new immigration policy 2022

Greece announces 5-year visa for Pakistanis Greece announces new immigration policy 2022

0
Greece announces 5-year visa for Pakistanis Greece announces new immigration policy 2022

Greece announces 5-year visa for Pakistanis Greece announces new immigration policy 2022

یونان کا پاکستانیوں کو 5 سالہ ویزا دینے کا اعلان یونان نے پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ روکنے کیلئے نئی امیگریشن پالیسی بنانے ، پاکستان – سے ورکرز کو قانونی ویزے دینے اور براہ راست پروازوں کیلئے پی آئی اے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستانیوں کیلئے نئی امیگریشن پالیسی اور دیگر فیصلوں سے متعلق یونان کی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ، اس مقصد کیلئے یونان کے وزیر برائے مائیگریشن اینڈ اسائلم پاکستان کے دورے پر ہیں ، جس میں وہ متعلقہ حکام سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں ۔ نوٹس میتاراچی نے پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ایوب آفریدی سے ملاقات کی ، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان امیگریشن اور غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے پاکستان سے غیرقانونی تارکین وطن کا سلسلہ روکنے اور قانونی امیگریشن چینلز کے ذریعے یونان کو افرادی قوت کی فراہمی اور مضبوط امیگریشن پالیسی کیلئے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط بھی کئے ۔ یونانی وزیر نے بتایا کہ ان کے ملک میں 60 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ پاکستانی ہیں ، سرحدوں پر سخت کنٹرول ہے اور غیرقانونی امیگریشن کو کم کیا ہے ، ہم جانتے ہیں کہ لوگ ایک ملک سے غیرقانونی طور پر دوسرے ملک کیوں جاتے ہیں ، یونان کا ماضی اور تاریخ بھی پاکستان سے ملتا جلتا انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال پاکستانیوں کی قانونی امیگریشن کیلئے پالیسی بنائی جائے گی ، جس کے تحت 5 سال کیلئے ویزا فراہم کیا جائے گا ، قانونی طور پر مقیم پاکستانی سال میں سے 9 ماه یونان جبکہ 3 ماہ پاکستان میں گزار سکیں گے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس پالیسی کے 3 بڑے اہداف طے کئے گئے ہیں جن میں قانونی ذرائع سے نئے ویزوں کا اجراء ، غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینا اور اسمگلنگ و غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ کرنا شامل ہیں ۔ نوٹس میتاراچی نے یہ بھی کہا کہ یونان کو پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپ کے اندر سے بھی غیرقانونی تارکین وطن کا سامنا ہے ، جن میں یوکرین ، البانیہ اور ترکی شامل ہیں ، بدقسمتی سے پاکستان اور یونان کے درمیان رابطوں کا مضبوط نیٹ ورک نہیں تھا ، اس لئے یونان میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ میں یونانی وزیر کا کہنا ہے کہ قانونی نقل مکانی سے ملک کی آمدنی اضافہ ہوگا اور یونان کیلئے براہ راست پروازوں کیلئے پاکستان کی ایئرلائن کو فروغ دیا جائے گا ، پاکستان کیلئے قانونی ذرائع سے خصوصی انسانی وسائل فراہم کر کے ترقی میں شراکت دار بننا ایک اچھا اقدام ہوگا ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز سینیٹر ایوب آفریدی نے کہا کہ ممالک کی مانگ کے مطابق خصوصی انسانی وسائل فراہم کرنے کیلئے ڈیٹا بیس تیار کیا جارہا ہے اور تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے نرم قرضوں کی اسکیم بھی شروع کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ سے دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کو بھی فروغ ملتا ہے ، جس کیخلاف پاکستان اس وقت جدوجہد کررہا ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اپنے ملک میں یونانی سیاحوں کی میزبانی کرنا چاہیں گے ۔
Greece announces 5-year visa for Pakistanis Greece announces new immigration policy to curb influx of illegal immigrants from Pakistan, legal visa for workers from Pakistan and It has decided to promote cooperation with PIA for direct flights. The Greek government has formally informed Pakistan about the new immigration policy and other decisions for Pakistanis. For this purpose, the Greek Minister for Migration and Asylum is visiting Pakistan, in which he is also meeting the relevant authorities. Notas Mitarachi on Monday met Ayub Afridi, Advisor to the Prime Minister on Overseas Pakistanis, to discuss issues related to immigration and illegal immigration. He also said that three major objectives of the policy have been set, including the issuance of new visas through legal channels, legalization of illegal immigrants and elimination of smuggling and illegal migration. Notes Mitarachi also said that Greece is facing illegal immigrants from Pakistan as well as from within Europe, including Ukraine, Albania and Turkey. Unfortunately, there was no strong network of contacts between Pakistan and Greece. That is why Pakistanis living in Greece are facing difficulties. The Greek Minister said that legal relocation would increase the country’s revenue and Pakistan Airlines would be promoted for direct flights to Greece. Action will be taken. On the occasion, Senator Ayub Afridi, Advisor to the Prime Minister on Overseas Pakistanis, said that a database was being prepared to provide special human resources as per the demand of the countries and soft loan scheme for Pakistani migrants was also being launched. He said that smuggling also promotes financing of terrorism and money laundering, against which Pakistan is currently struggling. Adviser to the Prime Minister said that Pakistan has huge potential for tourism and would like to host Greek tourists in his country.

#Europeinfotv, #Greeceworkvisaof5years, #Greece2022, #Europeworkvisa, #SenatorAyubAfridimeetingwith #theGreekMinisterforMigrationandAsylumisvisitingPakistan

source

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here