
#pakistanicommunityspain #uktravlerstospain
میڈرڈ: سپین نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آرٹیسٹ کو ختم کرنے کا اعلان
کردیاہے۔ حکومت کے مطابق فیصلے کا اطلاق 24 مئی سے ہوگا۔ برطانیہ سے سپین آنے والوں کو پی سی آرٹیسٹ کی بجائے ہیلتھ فارم مہیا کرناہوگا۔
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کہاہے کہ آنے والے تین دنوں میں برطانوی سیاح کسی پابندی کے بغیر سپین میں داخل ہو سکیں گے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ برطانیہ میں کامیاب ویکسینیشن منصوبے کے بعد کیاہے۔
حکام کے مطابق7 جون سے غیر یورپی ممالک کے شہریوں کو بھی سپین داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ برطانیہ سے آنے والوں کے بغیر ویزہ تین مہینے رہنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ برطانیہ سے سپین آنے والوں کو ہیلتھ فارم پر کرکے پاس رکھناہوگا۔ سیاحت کے بغیر برطانوی شہریوں کو سپین میں رہنے کےلئے ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔
(
source